Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اَلۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ‏ ﴿147﴾
آپ کے رب کی طرف سے یہ سراسر حق ہے ، خبردار آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔
الحق من ربك فلا تكونن من الممترين
The truth is from your Lord, so never be among the doubters.
Aap kay rab ki taraf say yeh sira sir haq hai khabardaar aap shak kerney walon mein say na hona.
اور حق وہی ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ، لہذا شک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہوجانا ۔
۔ ( اے سننے والو ) یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے ( یا حق وہی ہے جو تیرے رب کی طرف سے ہو ) تو خبردار تو شک نہ کرنا
یہ قطعیِ ایک امرِ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ، لہٰذا اس کے متعلق تم ہرگز کسی شک میں نہ پڑو ۔ ؏١۷
۔ ( اے سننے والے! ) حق تیرے رب کی طرف سے ہے سو تو ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو
پھر فرمایا کہ باوجود اس علم حق کے پھر بھی یہ لوگ اسے چھپاتے ہیں پھر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو ثابت قدمی کا حکم دیا کہ خبردار تم ہرگز حق میں شک نہ کرنا ۔