Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَهۡطِىۡۤ اَعَزُّ عَلَيۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ ؕ وَ اتَّخَذۡتُمُوۡهُ وَرَآءَكُمۡ ظِهۡرِيًّا‌ ؕ اِنَّ رَبِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ‏ ﴿92﴾
انہوں نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تمہارے نزدیک میرے قبیلے کے لوگ اللہ سے بھی زیادہ ذی عزت ہیں کہ تم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے یقیناً میرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو سب کو گھیرے ہوئے ہے ۔
قال يقوم ارهطي اعز عليكم من الله و اتخذتموه وراءكم ظهريا ان ربي بما تعملون محيط
He said, "O my people, is my family more respected for power by you than Allah ? But you put Him behind your backs [in neglect]. Indeed, my Lord is encompassing of what you do.
Enhon ney jawab diya kay aey meri qom kay logo! Kiya tumharay nazdik meray qabeelay kay log Allah say bhi ziyada zee izzat hain tum ney ussay pas-e-pusht daal diya hai yaqeenan mera rab jo kuch tum ker rahey ho sab ko gheray huye hai.
شعیب نے کہا : اے میری قوم ! کیا تم پر میرے خاندان کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے ؟ اور اس کو تم نے بالکل ہی پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ یقین جانو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، میرا پروردگار اس سب کا پورا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔
کہا اے میری قوم کیا تم پر میرے کنبہ کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے ( ف۱۸۸ ) اور اسے تم نے اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال رکھا ( ف۱۸۹ ) بیشک جو کچھ تم کرتے ہو سب میرے رب کے بس میں ہے ،
شعیب نے کہا بھائیو ، کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے ﴿برادری کا تو خوف کیا اور ﴾ اللہ کو بالکل پسِ پشت ڈال دیا ؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے ۔
شعیب ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! کیا میرا کنبہ تمہارے نزدیک اﷲ سے زیادہ معزز ہے ، اور تم نے اسے ( یعنی اللہ تعالیٰ کو گویا ) اپنے پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ بیشک میرا رب تمہارے ( سب ) کاموں کو احاطہ میں لئے ہوئے ہے