Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا شُعَيۡبًا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا ۚ وَاَخَذَتِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الصَّيۡحَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دِيَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَۙ‏ ﴿94﴾
جب ہمارا حکم ( عذاب ) آپہنچا ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ ( تمام ) مومنوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات بخشی اور ظالموں کو سخت چنگھاڑ کے عذاب نے دھر دبوچا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھےپڑے ہوئے ہوگئے ۔
و لما جاء امرنا نجينا شعيبا و الذين امنوا معه برحمة منا و اخذت الذين ظلموا الصيحة فاصبحوا في ديارهم جثمين
And when Our command came, We saved Shu'ayb and those who believed with him, by mercy from Us. And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone
Jab humara hukum ( azab ) aa phoncha hum ney shoaib ko aur unn kay sath ( tamam ) mominon ko apni khas rehmat say nijat bakhshi aur zalimon ko sakht chinghar kay azab ney dhar dabocha jiss say woh apney gharon mein ondhay paray huye hogaye.
اور ( آخر کار ) جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ جو ایمان لائے تھے ، ان کو اپنی خاص رحمت سے بچا لیا ، اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انہیں ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٥٨ ) اور وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے منہ گرے رہ گئے ۔
اور جب ( ف۱۹۲ ) ہمارا حکم آیا ہم نے شعیب اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرما کر بچالیا اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آ لیا ( ف۱۹۳ ) تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ،
آخرِکار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب اور اس کے ساتھی مومنوں کو بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک سخت دھماکے نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنی بستیوں میں بے حسّ و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے ،
اور جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا تو ہم نے شعیب ( علیہ السلام ) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچالیا اور ظالموں کو خوفناک آواز نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس حال میں کی کہ اپنے گھروں میں ( مردہ حالت ) میں اوندھے پڑے رہ گئے