Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَمَا ظَلَمۡنٰهُمۡ وَلٰـكِنۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ‌ فَمَاۤ اَغۡنَتۡ عَنۡهُمۡ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِىۡ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمۡرُ رَبِّكَؕ ‌ وَمَا زَادُوۡهُمۡ غَيۡرَ تَتۡبِيۡبٍ‏ ﴿101﴾
ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ظلم کیا اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے ، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا ، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھادیا
و ما ظلمنهم و لكن ظلموا انفسهم فما اغنت عنهم الهتهم التي يدعون من دون الله من شيء لما جاء امر ربك و ما زادوهم غير تتبيب
And We did not wrong them, but they wronged themselves. And they were not availed at all by their gods which they invoked other than Allah when there came the command of your Lord. And they did not increase them in other than ruin.
Hum ney unn per koi zulm nahi kiya bulkay khud unhon ney ho apney upper zulm kiya aur unhen unn kay maboodon ney koi faeeda na phonchaya jinhen woh Allah kay siwa pukartay thay jabkay teray perwerdigar ka hukum aa phoncha bulkay aur inn ka nuksan hi unhon ney barha diya.
اور ان پر ہم نے کوئی ظلم نہیں کیا ، بلکہ انہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب تمہارے پروردگار کا حکم آیا تو جن معبودوں کو وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے ، وہ ان کے ذر ا بھی کام نہ آئے ، اور انہوں نے انکو تباہی کے سوا اور کچھ نہیں دیا ۔
اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا خود انہوں نے ( ف۲۰٤ ) اپنا برا کیا تو ان کے معبود جنہیں ( ف۲۰۵ ) اللہ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ( ف۲۰٦ ) جب تمہارے رب کا حکم آیا اور ان ( ف۲۰۷ ) سے انھیں ہلاک کے سوا کچھ نہ بڑھا ،
ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا ، انہوں نے آپ ہی اپنے اوپر ستم ڈھایا ۔ اور جب اللہ کا حکم آگیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آسکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیا ۔
اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے ( خود ہی ) اپنی جانوں پر ظلم کیا ، سو ان کے وہ جھوٹے معبود جنہیں وہ اﷲ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ، جب آپ کے رب کا حکمِ ( عذاب ) آیا ، اور وہ ( دیوتا ) تو صرف ان کی ہلاکت و بربادی میں ہی اضافہ کر سکے