Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
وَاتَّبَعۡتُ مِلَّةَ اٰبَآءِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ‌ؕ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنۡ نُّشۡرِكَ بِاللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ‌ؕ ذٰلِكَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ عَلَيۡنَا وَعَلَى النَّاسِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿38﴾
میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں یعنی ابراہیم و اسحاق اور یعقوب کے دین کا ہمیں ہرگز یہ سزاوار نہیں کہ ہم اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ تعالٰی کا یہ خاص فضل ہے ، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں ۔
و اتبعت ملة اباءي ابرهيم و اسحق و يعقوب ما كان لنا ان نشرك بالله من شيء ذلك من فضل الله علينا و على الناس و لكن اكثر الناس لا يشكرون
And I have followed the religion of my fathers, Abraham, Isaac and Jacob. And it was not for us to associate anything with Allah . That is from the favor of Allah upon us and upon the people, but most of the people are not grateful.
Mein apney baap dadon kay deen ka paband hun yani ibrahim-o-ishaq aur yaqoob kay deen ka humen hergiz yeh saza waar nahi kay hum Allah Taalaa kay sath kissi ko bhi shareek keren hum per aur tamam aur logon per Allah Taalaa ka yeh khas fazal hai lekin aksar log na shukri kertay hain.
اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی ہے ۔ ہمیں یہ حق نہیں ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک ٹھہرائیں ۔ یہ ( توحید کا عقیدہ ) ہم پر اور تمام لوگوں پر اللہ کے فضل کا حصہ ہے ، لیکن اکثر لوگ ( اس نعمت کا ) شکر ادا نہیں کرتے ۔
اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کا دین اختیار کیا ( ف۱۰۱ ) ہمیں نہیں پہنچتا کہ کسی چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرائیں ، یہ ( ف۱۰۲ ) اللہ کا ایک فضل ہے ہم پر اور لوگوں پر مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ( ف۱۰۳ )
اپنے بزرگوں ، ابراہیم ( علیہ السلام ) ، اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ ہمارا یہ کام نہیں ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں ۔ درحقیقت یہ اللہ کا فضل ہے ہم پر اور تمام انسانوں پر ﴿کہ اس نے اپنے سوا کسی کا بندہ ہمیں نہیں بنایا﴾ مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ۔
اور میں نے تو اپنے باپ دادا ، ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) کے دین کی پیروی کر رکھی ہے ، ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی چیز کو بھی اﷲ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں ، یہ ( توحید ) ہم پر اور لوگوں پر اﷲ کا ( خاص ) فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے