Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِلَّاۤ اَسۡمَآءً سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡـتُمۡ وَ اٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ‌ؕ اِنِ الۡحُكۡمُ اِلَّا لِلّٰهِ‌ؕ اَمَرَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ‌ؕ ذٰلِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿40﴾
اس کے سوا تم جن کی پوجا پاٹ کر رہے ہو وہ سب نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہی گھڑ لئے ہیں ۔ اللہ تعالٰی نے ان کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی فرمانروائی صرف اللہ تعالٰی کی ہے ، اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو ، یہی دین درست ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
ما تعبدون من دونه الا اسماء سميتموها انتم و اباؤكم ما انزل الله بها من سلطن ان الحكم الا لله امر الا تعبدوا الا اياه ذلك الدين القيم و لكن اكثر الناس لا يعلمون
You worship not besides Him except [mere] names you have named them, you and your fathers, for which Allah has sent down no authority. Legislation is not but for Allah . He has commanded that you worship not except Him. That is the correct religion, but most of the people do not know.
Uss kay siwa tum jin ko pooja paat ker rahey ho woh sab naam hi naam hain jo tum ney aur tumharay baap dadon ney khud hi gharr liye hain. Allah Taalaa ney inn ki koi daleel nazil nahi farmaee farman-rawaee sirf Allah Taalaa hi ki hai uss ka famaan hai kay rum sab siwaye uss kay kissi aur ki ibadat na kero yehi deen durust hai lekin aksar log nahi jantay.
اس کے سوا جس جس کی تم عبادت کرتے ہو ، ان کی حقیقت چند ناموں سے زیادہ نہیں ہے جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں ۔ اللہ نے ان کے حق میں کوئی دلیل نہیں اتاری ۔ حاکمیت اللہ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے ، اسی نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ یہی سیدھا سیدھا دین ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
تم اس کے سوا نہیں پوجتے مگر نرے نام ( فرضی نام ) جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے تراش لیے ہیں ( ف۱۰٦ ) اللہ نے ان کی کوئی سند نہ اتاری ، حکم نہیں مگر اللہ کا اس نے فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو ( ف۱۰۷ ) یہ سیدھا دین ہے ( ف۱۰۸ ) لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ( ف۱۰۹ )
اس کو چھوڑ کر تم جن کی بندگی کر رہے ہو وہ اس کے سوا کچھ نہیں ہیں کہ بس چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباؤ اجداد نے رکھ لیے ہیں ، اللہ نے ان کے لیے کوئی سَنَد نازل نہیں کی ۔ فرماں روائی کا اقتدار اللہ کے سوا کسی کے لیے نہیں ہے ۔ اس کا حکم ہے کہ خود اس کے سوا تم کسی کی بندگی نہ کرو ۔ یہی ٹھیٹھ سیدھا طریقِ زندگی ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔
تم ( حقیقت میں ) اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے ہو مگر چند ناموں کی جو خود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ( اپنے پاس سے ) رکھ لئے ہیں ، اﷲ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری ۔ حکم کا اختیار صرف اﷲ کو ہے ، اسی نے حکم فرمایا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، یہی سیدھا راستہ ( درست دین ) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے