Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
ثُمَّ يَاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ سَبۡعٌ شِدَادٌ يَّاۡكُلۡنَ مَا قَدَّمۡتُمۡ لَهُنَّ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّمَّا تُحۡصِنُوۡنَ‏ ﴿48﴾
اس کے بعد سات سال نہایت سخت قحط کے آئیں گے وہ اس غلے کو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لئے ذخیرہ رکھ چھوڑا تھا سوائے اس تھوڑے سے کے جو تم روک رکھتے ہو ۔
ثم ياتي من بعد ذلك سبع شداد ياكلن ما قدمتم لهن الا قليلا مما تحصنون
Then will come after that seven difficult [years] which will consume what you saved for them, except a little from which you will store.
Iss kay baad saat saal nihayat sakht qehat kay aayen gay woh iss ghallay ko kha jayen gay jo tum ney unn kay liye zakheera rakh chora tha siwaye uss thoray say kay jo tum rol rakhtay ho.
پھر اس کے بعد تم پر سات سال ایسے آئیں گے جو بڑے سخت ہوں گے ، اور جو کچھ ذخیرہ تم نے ان سالوں کے واسطے جمع کر رکھا ہوگا ، اس کو کھا جائیں گے ، ہاں البتہ تھوڑا سا حصہ جو تم محفوظ کرسکو گے ( صرف وہ بچ جائے گا )
پھر اس کے بعد سات برس کرّے ( سخت تنگی والے ) آئیں گے ( ف۱۲٦ ) کہ کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لیے پہلے جمع کر رکھا تھا ( ف۱۲۷ ) مگر تھوڑا جو بچالو ( ف۱۲۸ )
پھر سات برس بہت سخت آئیں گے ۔ اس زمانے میں وہ سب غلّہ کھا لیا جائے گا جو تم اس وقت کے لیے جمع کرو گے ۔ اگر کچھ بچے گا تو بس وہی جو تم نے محفوظ کر رکھا ہو ۔
پھر اس کے بعد سات ( سال ) بہت سخت ( خشک سالی کے ) آئیں گے وہ اس ( ذخیرہ ) کو کھا جائیں گے جو تم ان کے لئے پہلے جمع کرتے رہے تھے مگر تھوڑا سا ( بچ جائے گا ) جو تم محفوظ کر لوگے