Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالَ تَزۡرَعُوۡنَ سَبۡعَ سِنِيۡنَ دَاَبًا‌ۚ فَمَا حَصَدْتُّمۡ فَذَرُوۡهُ فِىۡ سُنۡۢبُلِهٖۤ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّمَّا تَاۡكُلُوۡنَ‏ ﴿47﴾
یوسف نے جواب دیا کہ تم سات سال تک پے درپے لگاتار حسب عادت غلہ بویا کرنا اور فصل کاٹ کر اسے بالیوں سمیت ہی رہنے دینا سوائے اپنے کھانے کی تھوڑی سی مقدار کے ۔
قال تزرعون سبع سنين دابا فما حصدتم فذروه في سنبله الا قليلا مما تاكلون
[Joseph] said, "You will plant for seven years consecutively; and what you harvest leave in its spikes, except a little from which you will eat.
Yousuf ney jawab diya kay tum saat saal tak pay dar pay lagataar hasb-e-aadat ghalla boya kerna aur fasal kaat ker ussay baaliyon samet hi rehney dena siwaye apney khaney ki thori si miqdaar kay.
یوسف نے کہا : تم سات سال تک مسلسل غلہ زمین میں اگاؤ گے ، اس دوران جو فصل کاٹو ، اس کو اس کی بالیوں ہی میں رہنے دینا ، البتہ تھوڑا سا غلہ جو تمہارے کھانے کے کام آئے ، ( وہ نکال لیا کرو ) ۔
کہا تم کھیتی کرو گے سات برس لگارتار ( ف۱۲۳ ) تو جو کاٹو اسے اس کی بال میں رہنے دو ( ف۱۲٤ ) مگر تھوڑا جتنا کھالو ( ف۱۲۵ )
یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا سات برس تک لگاتار تم لوگ کھیتی باڑی کرتے رہو گے ۔ اس دوران میں جو فصلیں تم کاٹو ان میں سے بس تھوڑا سا حصہ ، جو تمہاری خوراک کے کام آئے ، نکالو اور باقی کو اس کی بالوں ہی میں رہنے دو ۔
یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: تم لوگ دائمی عادت کے مطابق مسلسل سات برس تک کاشت کرو گے سو جو کھیتی تم کاٹا کرو گے اسے اس کے خوشوں ( ہی ) میں ( ذخیرہ کے طور پر ) رکھتے رہنا مگر تھوڑا سا ( نکال لینا ) جسے تم ( ہر سال ) کھا لو