Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالُوۡا نَفۡقِدُ صُوَاعَ الۡمَلِكِ وَلِمَنۡ جَآءَ بِهٖ حِمۡلُ بَعِيۡرٍ وَّاَنَا بِهٖ زَعِيۡمٌ‏ ﴿72﴾
جواب دیا کہ شاہی پیمانہ گم ہے جو اسے لے آئے اسے ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ ملے گا ۔ اس وعدے کا میں ضامن ہوں ۔
قالوا نفقد صواع الملك و لمن جاء به حمل بعير و انا به زعيم
They said, "We are missing the measure of the king. And for he who produces it is [the reward of] a camel's load, and I am responsible for it."
Jawab diya kay shahi paymana gumm hai jo issay ley aaye ussay aik oont kay bojh ka ghalla milay ga. Iss waday kay mein zaamin hun.
انہوں نے کہا کہ : ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا ِ ( ٤٧ ) اور جو شخص اسے لاکر دے گا ، اس کو ایک اونٹ کا بوجھ ( انعام میں ) ملے گا ، اور میں اس ( انعام کے دلوانے ) کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔
بولے ، بادشاہ کا پیمانہ نہیں ملتا اور جو اسے لائے گا اس کے لیے ایک اونٹ کا بوجھ ہے اور میں اس کا ضامن ہوں ،
سرکاری ملازموں نے کہا بادشاہ کا پیمانہ ہم کو نہیں ملتا ﴿ اور ان کے جمعدار نے کہا﴾ جو شخص لا کر دے گا اس کے لیے ایک بارِشتر انعام ہے ، اس کا ذمّہ میں لیتا ہوں ۔
وہ ( درباری ملازم ) بولے: ہمیں بادشاہ کا پیالہ نہیں مل رہا اور جو کوئی اسے ( ڈھونڈ کر ) لے آئے اس کے لئے ایک اونٹ کا غلہ ( انعام ) ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں