Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
وَسۡــَٔلِ الۡقَرۡيَةَ الَّتِىۡ كُنَّا فِيۡهَا وَالۡعِيۡرَ الَّتِىۡ اَقۡبَلۡنَا فِيۡهَا‌ؕ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏ ﴿82﴾
آپ اس شہر کے لوگوں سے دریافت فرما لیں جہاں ہم تھے اور اس قافلہ سے بھی پوچھ لیں جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ۔ اور یقیناً ہم بالکل سچے ہیں
و سل القرية التي كنا فيها و العير التي اقبلنا فيها و انا لصدقون
And ask the city in which we were and the caravan in which we came - and indeed, we are truthful,"
Aap uss shehar kay logon say daryaft farma len jahan hum thay aur uss qafilay say bhi pooch len jiss kay sath hum aaye hain aur yaqeenan hum bilkul sachay hain.
اور جس بستی میں ہم تھے اس سے پوچھ لیجیے ، اور جس قافلے میں ہم آئے ہیں ، اس سے تحقیق کرلیجیے ، یہ بالکل پکی بات ہے کہ ہم سچے ہیں ۔
اور اس بستی سے پوچھ دیکھئے جس میں ہم تھے اور اس قافلہ سے جس میں ہم آئے ، اور ہم بیشک سچے ہیں ( ف۱۹۰ )
آپ اس بستی کے لوگوں سے پوچھ لیجیے جہاں ہم تھے ۔ اس قافلے سے دریافت کر لیجیے جس کے ساتھ ہم آئے ہیں ۔ ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں ۔
اور ( اگر آپ کو اعتبار نہ آئے تو ) اس بستی ( والوں ) سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے اور اس قافلہ ( والوں ) سے ( معلوم کر لیں ) جس میں ہم آئے ہیں ، اور بیشک ہم ( اپنے قول میں ) یقیناً سچے ہیں