Surah

Information

Surah # 12 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 53 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 1, 2, 3, 7, from Madina
قَالَ لَا تَثۡرِيۡبَ عَلَيۡكُمُ الۡيَوۡمَ‌ؕ يَغۡفِرُ اللّٰهُ لَـكُمۡ‌ وَهُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‏ ﴿92﴾
جواب دیا آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہے اللہ تمہیں بخشے ، وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے ۔
قال لا تثريب عليكم اليوم يغفر الله لكم و هو ارحم الرحمين
He said, "No blame will there be upon you today. Allah will forgive you; and He is the most merciful of the merciful."
Jawab diya aaj tum per koi malamat nahi. Allah tumhen bakhshay woh sab meharbano say bara meharban hai.
یوسف بولے : آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہوگی ، اللہ تمہیں معاف کرے ، وہ سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔
کہا آج ( ف۲۰۸ ) تم پر کچھ ملامت نہیں ، اللہ تمہیں معاف کرے ، اور وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے ( ف۲۰۹ )
“ اس نے جواب دیا ” آج تم پر کوئی گرفت نہیں ، اللہ تمہیں معاف کرے ، وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔
یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: آج کے دن تم پر کوئی ملامت ( اور گرفت ) نہیں ہے ، اﷲ تمہیں معاف فرما دے اور وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے