Surah

Information

Surah # 13 | Verses: 43 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 96 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ بِمَا صَبَرۡتُمۡ‌ فَنِعۡمَ عُقۡبَى الدَّارِؕ‏ ﴿24﴾
کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو ، صبر کے بدلے ، کیا ہی اچھا ( بدلہ ) ہے اس دار آخرت کا ۔
سلم عليكم بما صبرتم فنعم عقبى الدار
"Peace be upon you for what you patiently endured. And excellent is the final home."
Kahen gay tum per salamti ho sabar kay badlay kiya hi acha ( badla ) hai iss daar-e-aakhirat ka.
کہ تم نے ( دنیا میں ) جو صبر سے کام لیا تھا ، اس کی بدولت اب تم پر سلامتی ہی سلامتی نازل ہوگی ، اور ( تمہارے ) اصلی وطن میں یہ تمہارا بہترین انجام ہے ۔
سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا ،
تم نے دنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اس کی بدولت آج تم اس کے مستحق ہوئے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر !
۔ ( انہیں خوش آمدید کہتے اور مبارک باد دیتے ہوئے کہیں گے: ) تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کرنے کے صلہ میں ، پس ( اب دیکھو ) آخرت کا گھر کیا خوب ہے