Surah

Information

Surah # 13 | Verses: 43 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 96 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
جَنّٰتُ عَدۡنٍ يَّدۡخُلُوۡنَهَا وَمَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَاَزۡوَاجِهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ‌ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَدۡخُلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ كُلِّ بَابٍ‌ۚ‏ ﴿23﴾
ہمیشہ رہنے کے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولادوں میں سے بھی جو نیکوکار ہونگے ان کے پاس فرشتے ہر ہر دروازے سے آئیں گے ۔
جنت عدن يدخلونها و من صلح من اباىهم و ازواجهم و ذريتهم و الملىكة يدخلون عليهم من كل باب
Gardens of perpetual residence; they will enter them with whoever were righteous among their fathers, their spouses and their descendants. And the angels will enter upon them from every gate, [saying],
Hamesha rehnay kay baghaat jahan yeh khud jayen gay aur inn kay baap dadon aur biwiyon aur auladon mein say bhi jo neko kaar hongay inn kay pass farishtay her her darwazay say aayen gay.
یعنی ہمیشہ رہنے کے لیے وہ باغات جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے ، اور ان کے باپ دادوں ، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ، اور ( ان کے استقبال کے لیے ) فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے ( یہ کہتے ہوئے ) داخل ہوں گے ۔
بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ( ف٦۷ ) ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں ( ف٦۸ ) اور فرشتے ( ف٦۹ ) ہر دروازے سے ان پر ( ف۷۰ ) یہ کہتے آئیں گے ،
یعنی ایسے باغ جو ان کی ابدی قیام گاہ ہوں گے ۔ وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی ان کے ساتھ وہاں جائیں گے ۔ ملائکہ ہر طرف سے ان کے استقبال کے لیے آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہے ، 41
۔ ( جہاں ) سدا بہار باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے آباء و اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو بھی نیکوکار ہوگا اور فرشتے ان کے پاس ( جنت کے ) ہر دروازے سے آئیں گے
سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :41 اس کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ ملائکہ ہر طرف سے آ آ کر ان کو سلام کریں گے ، بلکہ یہ بھی ہے کہ ملائکہ ان کو اس بات کی خوشخبری دیں گے کہ اب تم ایسی جگہ آگئے ہو جہاں تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے ۔ اب یہاں تم ہر آفت سے ، ہر تکلیف سے ہر مشقت سے ، اور ہر خطرے سے اور اندیشے سے محفوظ ہو ۔ ( مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو سورہ حِجر ، حاشیہ نمبر ۲۹ ) ۔