Surah

Information

Surah # 13 | Verses: 43 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 96 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مَثَلُ الۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ‌ ؕ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ ؕ اُكُلُهَا دَآٮِٕمٌ وَّظِلُّهَا‌ ؕ تِلۡكَ عُقۡبَى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا‌ ‌ۖ  وَّعُقۡبَى الۡكٰفِرِيۡنَ النَّارُ‏ ﴿35﴾
اس جنت کی صفت جس کا وعدہ پرہیزگاروں کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ اس کا میوہ ہمیشگی والا ہے اور اس کا سایہ بھی یہ ہے انجام پرہیز گاروں کا ، اور کافروں کا انجام کارو دوزخ ہے ۔
مثل الجنة التي وعد المتقون تجري من تحتها الانهر اكلها داىم و ظلها تلك عقبى الذين اتقوا و عقبى الكفرين النار
The example of Paradise, which the righteous have been promised, is [that] beneath it rivers flow. Its fruit is lasting, and its shade. That is the consequence for the righteous, and the consequence for the disbelievers is the Fire.
Uss jannat ki sift jiss ka wada perhezgaron ko diya gaya hai yeh hai kay uss key neechay nehren beh rahi hain. Uss ka mewa hameshgi wala hai aur uss ka saya bhi. Yeh hai anjam perhezgaron ka aur kafiron ka anjam kaar dozakh hai.
۔ ( دوسری طرف ) وہ جنت جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اس کے پھل بھی سدا بہار ہیں ، اور اس کی چھاؤں بھی ! یہ انجام ہے ان لوگوں کا جنہوں نے تقوی اختیار کیا ، جبکہ کافروں کا انجام دوزخ کی آگ ہے ۔
احوال اس جنت کا کہ ڈر والوں کے لیے جس کا وعدہ ہے ، اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اس کے میوے ہمیشہ اور اس کا سایہ ( ف۹۸ ) ڈر والوں کا تو یہ انجام ہے ( ف۹۹ ) اور کافروں کا انجام آگ ،
خداترس انسانوں کے لیے جس جنّت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ لازوال ۔ یہ انجام ہے متقی لوگوں کا ۔ اور منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہے ۔
اس جنت کا حال جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ( یہ ہے ) کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، اس کا پھل بھی ہمیشہ رہنے والا ہے اور اس کا سایہ ( بھی ) ، یہ ان لوگوں کا ( حسنِ ) انجام ہے جنہوں نے تقوٰی اختیار کیا ، اور کافروں کا انجام آتشِ دوزخ ہے