Surah

Information

Surah # 13 | Verses: 43 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 96 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ حُكۡمًا عَرَبِيًّا‌ ؕ وَلَٮِٕنِ اتَّبَعۡتَ اَهۡوَآءَهُمۡ بَعۡدَمَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِۙ مَا لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا وَاقٍ‏ ﴿37﴾
اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے ۔ اگر آپ نے ان کی خواہشوں کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے تو اللہ ( کے عذابوں ) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے والا ۔
و كذلك انزلنه حكما عربيا و لىن اتبعت اهواءهم بعد ما جاءك من العلم ما لك من الله من ولي و لا واق
And thus We have revealed it as an Arabic legislation. And if you should follow their inclinations after what has come to you of knowledge, you would not have against Allah any ally or any protector.
Issi tarah hum ney iss quran ko arabi zaban ka farman utara hai. Agar app ney inn ki khuwaishon ki pairwi kerli iss kay baad kay aap kay pass ilm aa chuka hai to Allah ( kay azabon ) say aap ko koi himayati milay ga aur na bachaney wala.
اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو عربی زبان میں ایک حکم نامہ بنا کر نازل کیا ہے ۔ ( ٣٥ ) اور ( اے پیغمبر ) تمہارے پاس جو علم آچکا ہے ، اگر اس کے بعد بھی تم ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے چلے تو اللہ کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا ، نہ کوئی بچانے والا ۔ ( ٣٦ )
اور اسی طرح ہم نے اسے عربی فیصلہ اتارا ( ف۱۰۳ ) اور اے سننے والے! اگر تو ان کی خواہشوں پر چلے گا ( ف۱۰٤ ) بعد اس کے کہ تجھے علم آچکا تو اللہ کے آگے نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا ،
اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے ۔ اب اگر تم نے اس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آچکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑ سے تم کو بچا سکتا ہے ۔ ؏۵
اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو حکم بنا کر عربی زبان میں اتارا ہے ، اور ( اے سننے والے! ) اگر تو نے ان ( کافروں ) کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ تیرے پاس ( قطعی ) علم آچکا ہے تو تیرے لئے اﷲ کے مقابلہ میں نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی محافظ