Surah

Information

Surah # 14 | Verses: 52 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 72 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 29, from Madina
مُهۡطِعِيۡنَ مُقۡنِعِىۡ رُءُوۡسِهِمۡ لَا يَرۡتَدُّ اِلَيۡهِمۡ طَرۡفُهُمۡ‌ ۚ وَاَفۡـِٕدَتُهُمۡ هَوَآءٌ ؕ‏ ﴿43﴾
وہ اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ کر رہے ہونگے خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہونگے ۔
مهطعين مقنعي رءوسهم لا يرتد اليهم طرفهم و افدتهم هواء
Racing ahead, their heads raised up, their glance does not come back to them, and their hearts are void.
Woh apney sir upper uthaye dor bhaag ker rahey hongay khud apni taraf bhi inn ki nighayen na loten gi aur inn kay dil khali aur array huye hongay.
دوسروں کو اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے ، ان کی نگاہیں جھپکنے کو واپس نہیں آئیں گی ( ٣٠ ) اور ان کے دل ( بدحواسی میں ) اڑے جارہے ہوں گے ۔
آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی بےتحاشا دوڑے نکلیں گے ( ف۹۸ ) اپنے سر اٹھائے ہوئے کہ ان کی پلک ان کی طرف لوٹتی نہیں ( ف۹۹ ) اور ان کے دلوں میں کچھ سکت نہ ہوگی ( ف۱۰۰ )
سر اٹھائے بھاگے چلے جا رہے ہیں ، نظریں اوپر جمی ہیں 54 اور دل اڑے جاتے ہیں ۔
وہ لوگ ( میدانِ حشر کی طرف ) اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑتے جا رہے ہوں گے اس حال میں کہ ان کی پلکیں بھی نہ جھپکتی ہوں گی اور ان کے دل سکت سے خالی ہو رہے ہوں گے
سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :54 یعنی قیامت کا جو ہولناک نظارہ ان کے سامنے ہوگا اس کو اس طرح ٹکٹکی لگائے دیکھ رہے ہوں گے گویا کہ ان کے دیدے پتھرا گئے ہیں ، نہ پلک جھپکے گی ، نہ نظر ہٹے گی ۔