Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ‏ ﴿48﴾
نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔
لا يمسهم فيها نصب و ما هم منها بمخرجين
No fatigue will touch them therein, nor from it will they [ever] be removed.
Na to unhen wahan koi rakleef chu sakti hai aur na wahan say kabhi nikalen jayegay.
وہاں نہ کوئی تھکن ان کے پاس آئے گی ، اور نہ ان کو وہاں سے نکالا جائے گا ۔
نہ انھیں اس میں کچھ تکلیف پہنچے نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں ،
انہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے ۔ 29
انہیں وہاں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :29 اس کی تشریح اس حدیث سے ہوتی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ یقال لا ھل الجنۃ ان لکم ان تصحوا ولا تمرضوا ابدًا ، و ان لکم ان تعیشو ا فلا تمو تو ا ابدا ، و ان لکم ان تشبّوا ولا تھرموا ابدًا ، و ان لکم ان تقیمو ا فلا تظعنو ا ابدًا ۔ یعنی” اہل جنت سے کہہ دیا جائے گا کہ اب تم ہمیشہ تندرست رہو گے ، کبھی بیمار نہ پڑو گے ۔ اور اب تم ہمیشہ زندہ رہو گے ، کبھی موت تم کو نہ آئے گی ۔ اور اب تم ہمیشہ جوان رہو گے ، کبھی بڑھاپا تم پر نہ آئے گا ۔ اور اب تم ہمیشہ مقیم رہو گے ، کبھی کوچ کرنے کی تمہیں ضرورت نہ ہوگی“ ۔ اس کی مزید تشریح ان آیات و احادیث سے ہوتی ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ جنت میں انسان کو اپنی معاش اور اپنی ضروریات کی فراہمی کے لیے کوئی محنت نہ کرنی پڑے گی ، سب کچھ اسے بلا سعی و مشقت ملے گا ۔