Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
لِيَحۡمِلُوۡۤا اَوۡزَارَهُمۡ كَامِلَةً يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ۙ وَمِنۡ اَوۡزَارِ الَّذِيۡنَ يُضِلُّوۡنَهُمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ؕ اَلَا سَآءَ مَا يَزِرُوۡنَ‏ ﴿25﴾
اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراہ کرتے رہے ۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں ۔
ليحملوا اوزارهم كاملة يوم القيمة و من اوزار الذين يضلونهم بغير علم الا ساء ما يزرون
That they may bear their own burdens in full on the Day of Resurrection and some of the burdens of those whom they misguide without knowledge. Unquestionably, evil is that which they bear.
Issi ka natija hoga kay qayamat kay din yeh log apney pooray bojh kay sath hi unn kay bojh kay bhi hissay daar hongay jinhen bey ilmi say gumraah kertay rahey. Dekho to kaisa bura bojh utha rahey hain.
۔ ( ان باتوں کا ) نتیجہ یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن خود اپنے ( گناہوں ) کے پورے پورے بوجھ بھی اپنے اوپر لادیں گے ، اور ان لوگوں کے بوجھ کا ایک حصہ بھی جنہیں یہ کسی علم کے بغیر گمراہ کر رہے ہیں ۔ ( ١٤ ) یاد رکھو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لاد رہے ہیں ۔
کہ قیامت کے دن اپنے ( ف٤۳ ) بوجھ پورے اٹھائیں اور کچھ بوجھ ان کے جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کرتے ہیں ، سن لو کیا ہی برا بوجھ اٹھاتے ہیں
یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں ، اور ساتھ ساتھ کچھ ان لوگوں کےبوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں ۔ دیکھو! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سر لے رہے ہیں ۔ ؏ ۳
۔ ( یہ سب کچھ اس لئے کہہ رہے ہیں ) تاکہ روزِ قیامت وہ اپنے ( اعمالِ بد کے ) پورے پورے بوجھ اٹھائیں اور کچھ بوجھ اُن لوگوں کے بھی ( اٹھائیں ) جنہیں ( اپنی ) جہالت کے ذریعہ گمراہ کئے جا رہے ہیں ، جان لو! بہت بُرا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں