Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
تَاللّٰهِ لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏ ﴿63﴾
واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے وہ شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
تالله لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزين لهم الشيطن اعمالهم فهو وليهم اليوم و لهم عذاب اليم
By Allah , We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.
Wallah! hum ney tumjh say pehlay ki ummaton ki taraf bhi apney rasool bhejay lekin shetan ney unn kay aemaal-e-bad unn ki nighaon mein aaraasta ker diye woh shetan aaj bhi unn ka rafiq bana hua hai aur unn kay liye dard naak azab hai.
۔ ( اے پیغمبر ) اللہ کی قسم ! تم سے پہلے جو امتیں گذری ہیں ، ہم نے ان کے پاس پیغمبر بھیجے تھے ، تو شیطان نے ان کے اعمال کو خوب بنا سنوار کر ان کے سامنے پیش کیا ۔ ( ٢٦ ) چنانچہ وہی ( شیطان ) آج ان کا سرپرست بنا ہوا ہے اور ( اس کی وجہ سے ) ان کے لیے د ردناک عذاب تیار ہے ۔
خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کوتک ( برُے اعمال ) ان کی آنکھوں میں بھلے کر دکھائے ( ف۱۳۰ ) تو آج وہی ان کا رفیق ہے ( ف۱۳۱ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ، ( ف۱۳۲ )
خدا کی قسم ، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں ﴿اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ﴾ شیطان نے ان کے برے کرتوت انہیں خوشنما بنا کر دکھائے ﴿اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی﴾ ۔ وہی شیطان آج ان لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں ۔
اللہ کی قسم! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے ( بھی بہت سی ) امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان ( امتوں ) کے لئے ان کے ( برے ) اعمال آراستہ و خوش نما کر دکھائے ، سو وہی ( شیطان ) آج ان کا دوست ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
شیطان کے دوست اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ تسلی رکھیں ۔ آپ کو آپ کی قوم کا جھٹلانا کوئی انوکھی بات نہیں کون سا نبی آیا جو جھٹلایا نہ گیا ؟ باقی رہے جھٹلانے والے وہ شیطان کے مرید ہیں ۔ برائیاں انہیں شیطانی وسو اس سے بھلائیاں دکھائی دیتی ہیں ۔ ان کا ولی شیطان ہے وہ انہیں کوئی نفع پہنچانے والا نہیں ۔ ہمیشہ کے لئے مصیبت افزا عذابوں میں چھوڑ کر ان سے الگ ہو جائے گا ۔ قرآن حق و باطل میں سچ جھوٹ میں تمیز کرانے والی کتاب ہے ، ہر جھگڑا اور ہر اختلاف کا فیصلہ اس میں موجود ہے ۔ یہ دلوں کے لئے ہدایت ہے اور ایماندار جو اس پر عامل ہیں ، ان کے لئے رحمت ہے ۔ اس قرآن سے کس طرح مردہ دل جی اٹھتے ہیں ، اس کی مثال مردہ زمین اور بارش کی ہے جو لوگ بات کو سنیں ، سمجھیں وہ تو اس سے بہت کچھ عبرت حاصل کر سکتے ہیں ۔