Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَاللّٰهُ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ‏ ﴿65﴾
اور اللہ آسمان سے پانی برسا کر اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے ۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو سنیں ۔
و الله انزل من السماء ماء فاحيا به الارض بعد موتها ان في ذلك لاية لقوم يسمعون
And Allah has sent down rain from the sky and given life thereby to the earth after its lifelessness. Indeed in that is a sign for a people who listen.
Aur Allah aasman say pani barsa ker iss say zamin ko uss ki maut kay bad zinda ker deta hai. Yaqeenan iss mein unn logon kay liye nishani hai jo sunen.
اور اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، اور زمین کے مردہ ہوجانے کے بعد اس میں جان ڈال دی ۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو بات سنتے ہیں ۔
اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو اس سے زمین کو ( ف۱۳۵ ) زندہ کردیا اس کے مرے پیچھے ( ف۱۳٦ ) بیشک اس میں نشانی ہے ان کو جو کان رکھتے ہیں ، ( ف۱۳۷ )
﴿تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ ﴾ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور یکایک مردہ پڑی ہوئی زمین میں اس کی بدولت جان ڈال دی ۔ یقینا اس میں ایک نشانی ہے سننے والوں کے لیے ۔ 53 الف ؏ ۸
اور اللہ نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مردہ ( یعنی بنجر ) ہونے کے بعد زندہ ( یعنی سرسبز و شاداب ) کر دیا ۔ بیشک اس میں ( نصیحت ) سننے والوں کے لئے نشانی ہے