Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِعَهۡدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا‌ ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿95﴾
تم اللہ کے عہد کو تھوڑے مول کے بدلے نہ بیچ دیا کرو ۔ یاد رکھو اللہ کے پاس کی چیز ہی تمہارے لئے بہتر ہے بشرطیکہ تم میں علم ہو ۔
و لا تشتروا بعهد الله ثمنا قليلا انما عند الله هو خير لكم ان كنتم تعلمون
And do not exchange the covenant of Allah for a small price. Indeed, what is with Allah is best for you, if only you could know.
Tum Allah kay ehad ko thoray mol kay badley na bech diya kero. Yaad rakho Allah kay pass ki cheez hi tumharay liye behtar hai ba-shart-e-kay tum mein ilm ho.
اور اللہ کے عہد کو تھوڑٰ سی قیمت میں نہ بیچ ڈالو ۔ اگر تم حقیقت سمجھو تو جو ( اجر ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔
اور اللہ کے عہد پر تھوڑے دام مول نہ لو ( ف۲۲۵ ) بیشک وہ ( ف۲۲٦ ) جو اللہ کے پاس ہے تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ،
اللہ کے عہد 96 کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو ، 97 جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
اور اللہ کے عہد حقیر سی قیمت ( یعنی دنیوی مال و دولت ) کے عوض مت بیچ ڈالا کرو ، بیشک جو ( اجر ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ( اس راز کو ) جانتے ہو
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :96 یعنی اس عہد کو جو تم نے اللہ کے نام پر کیا ہو ، یا دین الہٰی کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کیا ہو ۔ سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :97 یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے بڑے فائدے کے بدلے بیچ سکتے ہو ۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ دنیا کا جو فائدہ بھی ہے وہ اللہ کے عہد کی قیمت میں تھوڑا ہے ۔ اس لیے اس بیش بہا چیز کو اس چھوٹی چیز کے عوض بیچنا بہرحال خسارے کا سودا ہے ۔