Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اِنَّمَا يَفۡتَرِى الۡـكَذِبَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ‌ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ‏ ﴿105﴾
جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا ۔ یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔
انما يفتري الكذب الذين لا يؤمنون بايت الله و اولىك هم الكذبون
They only invent falsehood who do not believe in the verses of Allah , and it is those who are the liars.
Jhoot iftra to wohi bandhtay hain jinhen Allah Taalaa ki aayaton per eman nahi hota. Yehi log jhootay hain.
اللہ پر جھوٹ تو ( پیغمبر نہیں ) وہ لوگ باندھتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ، اور وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں ۔
جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں ،
﴿جھوٹی باتیں نبی نہیں گھڑتا بلکہ﴾ جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے ، 108 وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں ۔
بیشک جھوٹی افترا پردازی ( بھی ) وہی لوگ کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور وہی لوگ جھوٹے ہیں