Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا‏ ﴿22﴾
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بے کس ہو کر بیٹھ رہے گا ۔
لا تجعل مع الله الها اخر فتقعد مذموما مخذولا
Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.
Allah kay sath kissi aur ko mabood na thehra kay aakhirish tu buray halon bey kus hoker beht rahey ga.
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ ، ورنہ تم قابل ملامت ( اور ) بےیارومددگار ہو کر بیٹھ رہو گے ۔ ( ١٢ )
اے سننے والے اللہ کے ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تو بیٹھ رہے گا مذمت کیا جاتا بیکس ( ف۵۸ )
تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا 24 ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مددگار بیٹھا رہ جائے گا ۔ ؏ ۲
۔ ( اے سننے والے! ) اﷲ کے ساتھ دوسرا معبود نہ بنا ( ورنہ ) تو ملامت زدہ ( اور ) بے یار و مددگار ہو کر بیٹھا رہ جائے گا
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :24 دوسرا ترجمہ اس فقرے کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالی کے ساتھ کوئی اور خدا نہ گھڑ لے ، یا کسی اور کو خدا نہ قرار دے لے ۔
فاقہ اور انسان یہ خطاب ہر ایک مکلف سے ہے ۔ آپ کی تمام امت کو حق تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرو ۔ اگر ایسا کرو گے تو ذلیل ہو جاؤ گے اللہ کی مدد ہٹ جائے گی ۔ جس کی عبادت کرو گے اسی کے سپرد کر دئے جاؤ گے اور یہ ظاہر ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نفع نقصان کا مالک نہیں وہ واحد لا شریک ہے ۔ مسند احمد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جسے فاقہ پہنچے اور وہ لوگوں سے اسے بند کروانا چاہے اس کا فاقہ بند نہ ہو گا اور جو اللہ سے اس کی بابت دعا کرے اللہ اس کے پاس تونگری بھیج دے گا یا تو جلدی یا دیر سے ۔ یہ حدیث ابو داؤد و ترمذی میں ہے ۔ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اسے حسن صحیح غریب بتلاتے ہیں ۔