Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَاِنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوۡهَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ اَوۡ مُعَذِّبُوۡهَا عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ؕ كَانَ ذٰ لِكَ فِى الۡـكِتٰبِ مَسۡطُوۡرًا‏ ﴿58﴾
جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کر دینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں ۔ یہ تو کتاب میں لکھا جا چکا ہے ۔
و ان من قرية الا نحن مهلكوها قبل يوم القيمة او معذبوها عذابا شديدا كان ذلك في الكتب مسطورا
And there is no city but that We will destroy it before the Day of Resurrection or punish it with a severe punishment. That has ever been in the Register inscribed.
Jitni bhi bastiyan hain hum qayamat kay din say pehlay pehlay ya to unhen halak ker denay walay hain ya sakht tar azab denay walay hain. Yeh to kitab mein likha ja chuka hai.
اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم روز قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں ، یا اسے سخت عذاب نہ دیں ۔ یہ بات ( تقدیر کی ) کتاب میں لکھی جاچکی ہے ۔ ( ٣٠ )
اور کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے روز قیامت سے پہلے نیست کردیں گے یا اسے سخت عذاب دیں گے ( ف۱۲۱ ) یہ کتاب میں ( ف۱۲۲ ) لکھا ہوا ہے ،
اور کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں ۔ 66 یہ نوشتہ الٰہی میں لکھا ہوا ہے ۔
اور ( کفر و سرکشی کرنے والوں کی ) کوئی بستی ایسی نہیں مگر ہم اسے روزِ قیامت سے قبل ہی تباہ کر دیں گے یا اسے نہایت ہی سخت عذاب دیں گے ، یہ ( امر ) کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں لکھا ہوا ہے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :66 یعنی بقائے دوام کسی کو بھی حاصل نہیں ہے ۔ ہر بستی کو یا تو طبعی موت مرنا ہے ، یا خدا کے عذاب سے ہلاک ہونا ہے ۔ تم کہاں اس غلط فہمی میں پڑ گئے کہ ہماری یہ بستیاں ہمیشہ کھڑی رہیں گی؟
وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کر دیا گیا ہے اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقینا ویران کر دی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہو جائیں گی اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہو گا بلکہ انکے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہو گا ، رب کی آیتوں اور اسکے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہو گا ۔