Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ ثَبَّتۡنٰكَ لَقَدۡ كِدْتَّ تَرۡكَنُ اِلَيۡهِمۡ شَيۡــًٔـا قَلِيۡلًا  ۙ‏ ﴿74﴾
اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے ۔
و لو لا ان ثبتنك لقد كدت تركن اليهم شيا قليلا
And if We had not strengthened you, you would have almost inclined to them a little.
Agar hum aap ko sabit qadam na rakhtay to boht mumkin tha kay inn ki taraf qadray qaleel maeel ho hi jatay.
اور اگر ہم نے تمہیں ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تم بھی ان کی طرف کچھ کچھ جھکنے کے قریب جاپہنچتے ۔
اور اگر ہم تمہیں ( ف۱٦۵ ) ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا جھکتے
اور بعید نہ تھا کہ اگر ہم تمیں مضبوط نہ رکھتے تو تم ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے ،
اور اگر ہم نے آپ کو ( پہلے ہی سے عصمتِ نبوت کے ذریعہ ) ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تب بھی آپ ان کی طرف ( اپنے پاکیزہ نفس اور طبعی استعداد کے باعث ) بہت ہی معمولی سے جھکاؤ کے قریب جاتے ۔ ( ان کی طرف پھر بھی زیادہ مائل نہ ہوتے اور وہ ناکام رہتے مگر اﷲ نے آپ کو عصمتِ نبوت کے ذریعہ اس معمولی سے میلان کے قریب جانے سے بھی محفوظ فرما لیا ہے )