Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
اِذًا لَّاَذَقۡنٰكَ ضِعۡفَ الۡحَيٰوةِ وَضِعۡفَ الۡمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَـكَ عَلَيۡنَا نَصِيۡرًا‏ ﴿75﴾
پھر تو ہم بھی آپ کو دوہرا عذاب دنیا کا کرتے اور دوہرا ہی موت کا پھر آپ تو اپنے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار بھی نہ پاتے ۔
اذا لاذقنك ضعف الحيوة و ضعف الممات ثم لا تجد لك علينا نصيرا
Then [if you had], We would have made you taste double [punishment in] life and double [after] death. Then you would not find for yourself against Us a helper.
Phir to hum bhi aap ko dohra azab duniya ka kertay aur dohra hi maut ka phir aap to apney liye humaray muqablay mein kissi ko madadgar bhi na patay.
اور اگر ایسا ہوجاتا تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دگنی سزا دیتے ، اور مرنے کے بعد بھی دگنی ، پھر تمہیں ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ ملتا ۔ ( ٤١ )
اور ایسا ہوتا تو ہم تم کو دُونی عمر اور دو چند موت ( ف۱٦٦ ) کا مزہ دیتے پھر تم ہمارے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پاتے ،
لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا ، پھر ہمارےمقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے ۔ 88
۔ ( اگر بالفرض آپ مائل ہو جاتے تو ) اس وقت ہم آپ کو دوگنا مزہ زندگی میں اور دوگنا موت میں چکھاتے پھر آپ اپنے لئے ( بھی ) ہم پر کوئی مدد گار نہ پاتے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :88 اللہ تعالی اس ساری روداد پر تبصرہ کرتے ہوئے دو باتیں ارشاد فرماتا ہے ۔ ایک یہ کہ اگر تم حق کو حق جان لینے کے بعد باطل سے کوئی سمجھوتہ کر لیتے تو یہ بگڑی ہوئی قوم تو ضرور تم سے خوش ہو جاتی ، مگر خدا کا غضب تم پر بھڑک اٹھتا اور تمہیں دنیا و آخرت ، دونوں میں دہری سزا دی جاتی ۔ دوسرے یہ کہ انسان خواہ وہ پیغمبر ہی کیوں نہ ہو ، خود اپنے بل بوتے پر باطل کے ان طوفانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا جب تک کہ اللہ کی مدد اور اس کی توفیق شامل حال نہ ہو ۔ یہ سراسر اللہ کا بخشا ہوا صبر ثبات تھا جس کی بدولت نبی صلی اللہ علیہ وسلم حق و صداقت کے مؤقف پر پہاڑ کی طرح جمے رہے اور کوئی سیلاب بلا آپ کو بال برابر بھی اپنی جگہ سے نہ ہٹا سکا ۔