Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
سُنَّةَ مَنۡ قَدۡ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِنۡ رُّسُلِنَا‌ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحۡوِيۡلًا‏ ﴿77﴾
ایسا ہی دستور ان کا تھا جو آپ سے پہلے رسول ہم نے بھیجے اور آپ ہمارے دستور میں کبھی ردو بدل نہ پائیں گے ۔
سنة من قد ارسلنا قبلك من رسلنا و لا تجد لسنتنا تحويلا
[That is Our] established way for those We had sent before you of Our messengers; and you will not find in Our way any alteration.
Aisa hi dastoor unn ka tha jo aap say pehlay rasool hum ney bhejay aur aap humaray dastoor mein kabhi radd-o-badal na payen gay.
یہ ہمارا وہ طریق کار ہے جو ہم نے اپنے ان پیغمبروں کے ساتھ اختیار کیا تھا جو ہم نے تم سے پہلے بھیجے تھے ، اور تم ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔
دستور ان کا جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے ( ف۱٦۹ ) اور تم ہمارا قانون بدلتا نہ پاؤ گے ،
یہ ہمارا مستقل طریق کار ہے جو ان سب رسولوں کے معاملے میں ہم نے برتا ہے جنہیں تم سے پہلے ہم نے بھیجا 90 تھا ، اور ہمارے طریق کار میں تم کوئی تغیر نہ پاؤ گے ۔ ؏ ۸
ان سب رسولوں ( کے لئے اﷲ ) کا دستور ( یہی رہا ہے ) جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا اور آپ ہمارے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :90 یعنی سارے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ اللہ کا یہ معاملہ رہا ہے کہ جس قوم نے ان کو قتل یا جلا وطن کیا ، پھر وہ زیادہ دیر تک اپنی جگہ نہ ٹھیر سکی ۔ پھر یا تو خدا کے عذاب نے اسے ہلاک کیا ، یا کسی دشمن قوم کو اس پر مسلط کیا گیا ، یا خود اسی نبی کے پیروؤں سے اس کو مغلوب کرا دیا گیا ۔