Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
قُلۡ كُلٌّ يَّعۡمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ فَرَبُّكُمۡ اَعۡلَمُ بِمَنۡ هُوَ اَهۡدٰى سَبِيۡلًا‏ ﴿84﴾
کہہ دیجئے! کہ ہر شخص اپنے طریقہ پر عامل ہے جو پوری ہدایت کے راستے پر ہیں انہیں تمہارا رب ہی بخوبی جاننے والا ہے ۔
قل كل يعمل على شاكلته فربكم اعلم بمن هو اهدى سبيلا
Say, "Each works according to his manner, but your Lord is most knowing of who is best guided in way."
Keh dijiye! Kay her shaks apney tareeqay per aamil hai jo poori hidayat kay raastay per hain unhen tumhara rab hi bakhoobi jannay wala hai.
کہہ دو کہ : ہر شخص اپنے اپنے طریقے پر کام کررہا ہے ۔ اب اللہ ہی بہتر جانتا ہے کون زیادہ صحیح راستہ پر ہے ۔
تم فرماؤ سب اپنے کینڈے ( انداز ) پر کام کرتے ہیں ( ف۱۸٦ ) تو تمہارا رب خوب جانتا ہے کون زیادہ راہ پر ہے ،
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کر رہا ہے ، اب یہ تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ سیدھی راہ پر کون ہے ۔ ؏ ۹
فرما دیجئے: ہر کوئی ( اپنے ) اپنے طریقہ و فطرت پر عمل پیرا ہے ، اور آپ کا رب خوب جانتا ہے کہ سب سے زیادہ سیدھی راہ پر کون ہے