Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
اِنَّا جَعَلۡنَا مَا عَلَى الۡاَرۡضِ زِيۡنَةً لَّهَا لِنَبۡلُوَهُمۡ اَ يُّهُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا‏ ﴿7﴾
روئے زمین پر جو کچھ ہے ہم نے اسے زمین کی رونق کا باعث بنایا ہے کہ ہم انہیں آزمالیں کہ ان میں سے کون نیک اعمال والا ہے ۔
انا جعلنا ما على الارض زينة لها لنبلوهم ايهم احسن عملا
Indeed, We have made that which is on the earth adornment for it that We may test them [as to] which of them is best in deed.
Rooy-e-zamin per jo kuch hai hum ney ussay zamin ki ronaq ka baees banaya hai kay hum enhen aazma len kay inn mein say kaun nek aemaal wala hai.
یقین جانو کہ روئے زمین پر جتنی چیزیں ہیں ہم نے انہیں زمین کی سجاوٹ کا ذریعہ اس لیے بنایا ہے تاکہ لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے ۔ ( ١ )
بیشک ہم نے زمین کا سنگھار کیا جو کچھ اس پر ہے ( ف۱۰ ) کہ انھیں آزمائیں ان میں کس کے کام بہتر ہیں ( ف۱۱ )
واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سروسامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ ان لوگوں کو آزمائیں ان میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے ۔
اور بیشک ہم نے اُن تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اس کے لئے باعثِ زینت ( و آرائش ) بنایا تاکہ ہم ان لوگوں کو ( جو زمین کے باسی ہیں ) آزمائیں کہ ان میں سے بہ اِعتبارِ عمل کون بہتر ہے