Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
فَاِنۡ زَلَـلۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡکُمُ الۡبَيِّنٰتُ فَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَکِيۡمٌ‏ ﴿209﴾
اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالٰی غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔
فان زللتم من بعد ما جاءتكم البينت فاعلموا ان الله عزيز حكيم
But if you deviate after clear proofs have come to you, then know that Allah is Exalted in Might and Wise.
Agar tum bawajoob tumharay daleel aajaney kay bhi phisal jao to jaan lo kay Allah Taalaa ghalbay wala aur hikmat wala hai.
پھر جو روشن دلائل تمہارے پاس آچکے ہیں ، اگر تم ان کے بعد بھی ( راہ راست سے ) پھسل گئے تو یاد رکھو کہ اللہ اقتدار میں بھی کامل ہے ، حکمت میں بھی کامل ( ١٣٨ )
اور اگر اس کے بعد بھی بچلو کہ تمہارے پاس روشن حکم آچکے ( ف۳۹۷ ) تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے ،
جو صاف صاف ہدایات تمہارے پاس آچکی ہیں ، اگر ان کو پا لینے کے بعد پھر تم نے لغزش کھائی ، تو خوب جان رکھو کہ اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے ۔ 227
پس اگر تم اس کے بعد بھی لغزش کرو جب کہ تمہارے پاس واضح نشانیاں آچکیں تو جان لو کہ اﷲ بہت غالب بڑی حکمت والا ہے
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :227 یعنی وہ زبردست طاقت بھی رکھتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ اپنے مجرموں کو سزا کس طرح دے ۔