Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَدَخَلَ جَنَّتَهٗ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ‌ ۚ قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنۡ تَبِيۡدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًا ۙ‏ ﴿35﴾
اور یہ اپنے باغ میں گیا اور تھا اپنی جان پر ظلم کرنے والا ۔ کہنے لگا کہ میں خیال نہیں کر سکتا کہ کسی وقت بھی یہ برباد ہو جائے ۔
و دخل جنته و هو ظالم لنفسه قال ما اظن ان تبيد هذه ابدا
And he entered his garden while he was unjust to himself. He said, "I do not think that this will perish - ever.
Aur yeh apney baagh mein gaya aur tha apni jaan per zulm kerney wala. Kehney laga kay mein khayal nahi ker sakta kay kissi waqt bhi yeh barbaad hojaye.
اور وہ اپنی جان پر ستم ڈھاتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوگا ۔ کہنے لگا : میں نہیں سمجھتا کہ یہ باغ کبھی بھی تباہ ہوگا ۔
اپنے باغ میں گیا ( ف۷٦ ) اور اپنی جان پر ظلم کرتا ہوا ( ف۷۷ ) بولا مجھے گمان نہیں کہ یہ کبھی فنا ہو ،
پھر وہ اپنی جنت میں داخل ہوا 37 اور اپنے نفس کے حق میں ظالم بن کر کہنے لگا میں نہیں سمجھتا کہ یہ دولت کبھی فنا ہو جائے گی ،
اور وہ ( اسے لے کر ) اپنے باغ میں داخل ہوا ( تکبّر کی صورت میں ) اپنی جان پر ظلم کرتے ہوئے کہنے لگا: میں یہ گمان ( ہی ) نہیں کرتا کہ یہ باغ تباہ ہوگا
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :37 یعنی جن باغوں کو وہ اپنی جنت سمجھ رہا تھا ۔ کم ظرف لوگ جنہیں دنیا میں کچھ شان و شوکت حاصل ہو جاتی ہے ، ہمیشہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ انہیں دنیا ہی میں جنت نصیب ہو چکی ہے ، اب اور کونسی جنت ہے جسے حاصل کرنے کی وہ فکر کریں ۔