Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَّمَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآٮِٕمَةً  ۙ وَّلَٮِٕنۡ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّىۡ لَاَجِدَنَّ خَيۡرًا مِّنۡهَا مُنۡقَلَبًا‏ ﴿36﴾
اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی خیال کرتا ہوں اور اگر ( بالفرض ) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقیناً میں ( اس لوٹنے کی جگہ ) اس سے بھی زیادہ بہتر پاؤں گا ۔
و ما اظن الساعة قاىمة و لىن رددت الى ربي لاجدن خيرا منها منقلبا
And I do not think the Hour will occur. And even if I should be brought back to my Lord, I will surely find better than this as a return."
Aur na mein qayamat ko qaeem honey wali khayal kerta hun aur agar ( bil farz ) mein apney rab ki taraf lotaya bhi gaya to yaqeenan mein ( uss lotney ki jagah ) iss say bhi ziyada behtar paon ga.
اور میرا خیال یہ ہے کہ قیامت کبھی نہیں آئے گی ، اور اگر کبھی مجھے اپنے رب کے پاس واپس بھیجا بھی گیا ، تب بھی مجھے یقین ہے کہ مجھے اس سے بھی اچھی جگہ ملے گی ۔
اور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہو اور اگر میں ( ف۷۸ ) اپنے رب کی طرف پھر گیا بھی تو ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پاؤں گا ( ف۷۹ )
اور مجھے توقع نہیں کہ قیامت کی گھڑی کبھی آئے گی ۔ تاہم اگر کبھی مجھے اپنے رب کے حضور پلٹایا بھی گیا تو ضرور اس سے بھی زیادہ شاندار جگہ پاؤں گا ۔ 38
اور نہ ہی یہ گمان کرتا ہوں کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر ( بالفرض ) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو بھی یقیناً میں ان باغات سے بہتر پلٹنے کی جگہ پاؤں گا
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :38 یعنی اگر بالفرض کوئی دوسری زندگی ہے بھی تو میں وہاں اس سے بھی زیادہ خوش حال رہوں گا کیونکہ یہاں میرا خوشحال ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ میں خدا کا محبوب اور اس کا چہیتا ہوں ۔