Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَعُرِضُوۡا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا ؕ لَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا كَمَا خَلَقۡنٰكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ ۢ  بَلۡ زَعَمۡتُمۡ اَ لَّنۡ نَّجۡعَلَ لَـكُمۡ مَّوۡعِدًا‏ ﴿48﴾
اور سب کے سب تیرے رب کے سامنے صف بستہ حاضر کیے جائیں گے ۔ یقیناً تم ہمارے پاس اسی طرح آئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا لیکن تم تو اسی خیال میں رہے کہ ہم ہرگز تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر کریں گے بھی نہیں ۔
و عرضوا على ربك صفا لقد جتمونا كما خلقنكم اول مرة بل زعمتم الن نجعل لكم موعدا
And they will be presented before your Lord in rows, [and He will say], "You have certainly come to Us just as We created you the first time. But you claimed that We would never make for you an appointment."
Aur sab kay sab teray rab kay samney saff basta hazir kiye jayen gay. Yaqeenan tum humaray pass ussi tarah aaye jiss tarah hum ney tumhen pehli martaba peda kiya tha lekin tum to issi khayal mein rahey kay hum hergiz tumharay liye koi waday ka waqt muqarrar keren gay bhi nahi.
اور سب کو تمہارے رب کے سامنے صف باندھ کر پیش کیا جائے گا ۔ آخر تم ہمارے پاس اسی طرح آگئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ اس کے برعکس تمہارا دعوی یہ تھا کہ ہم تمہارے لیے ( یہ ) مقرر وقت کبھی نہیں لائیں گے ۔
اور سب تمہارے رب کے حضور پرا باندھے پیش ہوں گے ( ف۱۰۳ ) بیشک تم ہمارے پاس ویسے ہی آئے جیسا ہم نے تمہیں پہلی بار بنایا تھا ( ف۱۰٤ ) بلکہ تمہارا گمان تھا کہ ہم ہرگز تمہارے لیے کوئی وعدہ کا وقت نہ رکھیں گے ، ( ف۱۰۵ )
اور سب کے سب تمہارے رب کے حضور صف در صف پیش کیے جائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ لو دیکھ لو ، آگئے نا تم ہمارے پاس اسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ 45 تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
اور ( سب لوگ ) آپ کے رب کے حضور قطار در قطار پیش کئے جائیں گے ، ( ان سے کہا جائے گا: ) بیشک تم ہمارے پاس ( آج اسی طرح ) آئے ہو جیسا کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا بلکہ تم یہ گمان کرتے تھے کہ ہم تمہارے لئے ہرگز وعدہ کا وقت مقرر ہی نہیں کریں گے
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :45 یعنی اس وقت منکرین آخرت سے کہا جائے گا کہ دیکھو ، انبیاء کی دی ہوئی خبر سچی ثابت ہوئی نا ۔ وہ تمہیں بتاتے تھے کہ جس طرح اللہ نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ہے اسی طرح دو بارہ پیدا کرے گا ، مگر تم اسے ماننے سے انکار کرتے تھے ۔ بتاؤ ، اب دوبارہ تم پیدا ہو گئے یا نہیں ؟