Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَتِلۡكَ الۡقُرٰٓى اَهۡلَكۡنٰهُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا وَجَعَلۡنَا لِمَهۡلِكِهِمۡ مَّوۡعِدًا‏ ﴿59﴾
یہ ہیں وہ بستیاں جنہیں ہم نے ان کے مظالم کی بنا پر غارت کردیا اور ان کی تباہی کی بھی ہم نے ایک میعاد مقرر کر رکھی تھی ۔
و تلك القرى اهلكنهم لما ظلموا و جعلنا لمهلكهم موعدا
And those cities - We destroyed them when they wronged, and We made for their destruction an appointed time.
Yeh hain woh bastiyan jinhen hum ney unn kay mazalim ki bina per ghaarat ker diya aur inn ki tabahi ki bhi hum ney aik miyaad muqarrar ker rakhi thi.
یہ ساری بستیاں ( تمہارے سامنے ) ہیں ، جب انہوں نے ظلم کی روش اپنائی تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا ، اور ان کی ہلاکت کے لیے ( بھی ) ہم نے ایک وقت مقرر کیا ہوا تھا ۔
اور یہ بستیاں ہم نے تباہ کردیں ( ف۱۳۳ ) جب انہوں نے ظلم کیا ( ف۱۳٤ ) اور ہم نے ان کی بربادی کا ایک وعدہ رکھا تھا ،
یہ عذاب رسیدہ بستیاں تمہارے سامنے موجود ہیں ۔ 56 انہوں نے جب ظلم کیا تو ہم نے انھیں ہلاک کر دیا ، اور ان میں سے ہر ایک کی ہلاکت کے لیے ہم نے وقت مقرر کر رکھا تھا ۔ ؏8
اور یہ بستیاں ہیں ہم نے جن کے رہنے والوں کو ہلاک کر ڈالا جب انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے ایک وقت مقرر کر رکھا تھا
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :56 اشارہ ہے سبا اور ثمود ور مدین اور قوم لوط کے اجڑے دیارؤں کی طرف جنہیں قریش کے لوگ اپنے تجارتی سروں میں آتے جاتے دیکھا کرتے تھے اور جن سے عرب کے دوسرے لوگ بھی خوب واقف تھے ۔