Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قَالَ لَا تُؤَاخِذۡنِىۡ بِمَا نَسِيۡتُ وَلَا تُرۡهِقۡنِىۡ مِنۡ اَمۡرِىۡ عُسۡرًا‏ ﴿73﴾
موسٰی نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی میں نہ ڈالیئے ۔
قال لا تؤاخذني بما نسيت و لا ترهقني من امري عسرا
[Moses] said, "Do not blame me for what I forgot and do not cover me in my matter with difficulty."
Musa ney jawab diya kay meri bhool per mujhay na pakriye aur mujhay apney kaam mein tangi na daliye.
موسی نے کہا : مجھ سے جو بھول ہوگئی ، اس پر میری گرفت نہ کیجیے ، اور میرے کام کو زیادہ مشکل نہ بنایے ۔
کہا مجھ سے میری بھول پر گرفت نہ کرو ( ف۱۵۵ ) اور مجھ پر میرے کام میں مشکل نہ ڈالو ،
“ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا” بھول چوک پر مجھےنہ پکڑیے ۔ میرے معاملے میں آپ ذرا سختی سے کام نہ لیں ۔
موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: آپ میری بھول پر میری گرفت نہ کریں اور میرے ( اس ) معاملہ میں مجھے زیادہ مشکل میں نہ ڈالیں