Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
فَاَرَدۡنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيۡرًا مِّنۡهُ زَكٰوةً وَّاَقۡرَبَ رُحۡمًا‏ ﴿81﴾
اس لئے ہم نے چاہا کہ انہیں ان کا پروردگار اس کے بدلے اس سے بہتر پاکیزگی والا اور اس سے زیادہ محبت اور پیار والا بچہ عنایت فرمائے ۔
فاردنا ان يبدلهما ربهما خيرا منه زكوة و اقرب رحما
So we intended that their Lord should substitute for them one better than him in purity and nearer to mercy.
Iss liye hum ney chaha kay unhen unn ka perwerdigar iss kay badlay iss say behtar pakeezgi wala aur iss say ziyada mohabbat aur piyar wala bacha inayat farmaye.
چنانچہ ہم نے یہ چاہا کہ ان کا پروردگار انہیں اس لڑکے کے بدلے ایسی اولاد دے جو پاکیزگی میں بھی اس سے بہتر ہو ، اور حسن سلوک میں بھی اس سے بڑھی ہوئی ہو ۔
تو ہم نے چاہا کہ ان دونوں کا رب اس سے بہتر ( ف۱۷۱ ) ستھرا اور اس سے زیادہ مہربانی میں قریب عطا کرے ( ف۱۷۲ )
اس لیے ہم نے چاہا کہ ان کا رب اس کے بدلے ان کو ایسی اولاد دے جو اخلاق میں بھی اس سے بہتر ہو اور جس سے صلہ رحمی بھی زیادہ متوقع ہو ۔
پس ہم نے ارادہ کیا کہ ان کا رب انہیں ( ایسا ) بدل عطا فرمائے جو پاکیزگی میں ( بھی ) اس ( لڑکے ) سے بہتر ہو اور شفقت و رحم دلی میں ( بھی والدین سے ) قریب تر ہو