Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَاَمَّا مَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَهٗ جَزَآءَ  ۨالۡحُسۡنٰى‌ ۚ وَسَنَقُوۡلُ لَهٗ مِنۡ اَمۡرِنَا يُسۡرًا ؕ‏ ﴿88﴾
ہاں جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرے اس کے لئے توبدلے میں بھلائی ہے اور ہم اسے اپنے کام میں بھی آسانی ہی کا حکم دیں گے ۔
و اما من امن و عمل صالحا فله جزاء الحسنى و سنقول له من امرنا يسرا
But as for one who believes and does righteousness, he will have a reward of Paradise, and we will speak to him from our command with ease."
Haan jo eman laye aur nek aemaal keray uss kay liye to badlay mein bhalaee hai aur hum ussay apney kaam mein bhi aasani hi ka hukum den gay.
البتہ جو کوئی ایمان لائے گا ، اور نیک عمل کرے گا تو وہ بدلے کے طور پر اچھے انجام کا مستحق ہوگا ، اور ہم بھی اس کو اپنا حکم دیتے وقت آسانی کی بات کہیں گے ۔ ( ٤٥ )
اور جو ایمان لایا اور نیک کام کیا تو اس کا بدلہ بھلائی ہے ( ف۱۹۱ ) اور عنقریب ہم اسے آسان کام کہیں گے ( ف۱۹۲ )
اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے ۔
اور جو شخص ایمان لے آئے گا اور نیک عمل کرے گا تو اس کے لئے بہتر جزا ہے اور ہم ( بھی ) اس کے لئے اپنے احکام میں آسان بات کہیں گے