Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قَالَ مَا مَكَّنِّىۡ فِيۡهِ رَبِّىۡ خَيۡرٌ فَاَعِيۡنُوۡنِىۡ بِقُوَّةٍ اَجۡعَلۡ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ رَدۡمًا ۙ‏ ﴿95﴾
اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے تم صرف قوت طاقت سے میری مدد کرو ۔
قال ما مكني فيه ربي خير فاعينوني بقوة اجعل بينكم و بينهم ردما
He said, "That in which my Lord has established me is better [than what you offer], but assist me with strength; I will make between you and them a dam.
Uss ney jawab diya kay meray ikhtiyar mein meray perwerdigar ney jo dey rakha hai wohi behtar hai tum sirf qooat taqat say meri madad kero.
ذوالقرنین نے کہا : اللہ نے مجھے جو اقتدار عطا فرمایا ہے ، وہی ( میرے لیے ) بہتر ہے ۔ لہذا تم لوگ ( ہاتھ پاؤں کی ) طاقت سے میری مدد کرو ، تو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا ۔
کہا وہ جس پر مجھے میرے رب نے قابو دیا ہے بہتر ہے ( ف۲۰۱ ) تو میری مدد طاقت سے کرو ( ف۲۰۲ ) میں تم میں اور ان میں ایک مضبوط آڑ بنادوں ( ف۲۰۳ )
“ اس نے کہا” جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے ۔ تم بس محنت سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں ۔ 70
۔ ( ذوالقرنین نے ) کہا: مجھے میرے رب نے اس بارے میں جو اختیار دیا ہے ( وہ ) بہتر ہے ، تم اپنے زورِ بازو ( یعنی محنت و مشقت ) سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :70 یعنی فرمانروا ہونے کی حیثیت سے میرا یہ فرض ہے کہ اپنی رعایا کو غارت گروں کے حملے سے بچاؤں ۔ اس ملک کے لیے تم پر کوئی الگ ٹیکس لگانا میرے لیے جائز نہیں ہے ۔ ملک کا جو خزانہ اللہ تعالیٰ نے میرے حوالے کیا ہے وہ اس خدمت کے لیے کافی ہے ۔ البتہ ہاتھ پاؤں کی محنت سے تم کو میری مدد کرنی ہوگی ۔