Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
اٰتُوۡنِىۡ زُبَرَ الۡحَدِيۡدِ‌ ؕ حَتّٰٓى اِذَا سَاوٰى بَيۡنَ الصَّدَفَيۡنِ قَالَ انْـفُخُوۡا‌ ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا ۙ قَالَ اٰتُوۡنِىۡۤ اُفۡرِغۡ عَلَيۡهِ قِطۡرًا ؕ‏ ﴿96﴾
میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں ۔ مجھے لوہے کی چادریں لا دو ۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان دیوار برابر کر دی تو حکم دیا کہ آگ تیز جلاؤ تاوقتیکہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا ۔ تو فرمایا میرے پاس لاؤ اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں ۔
اتوني زبر الحديد حتى اذا ساوى بين الصدفين قال انفخوا حتى اذا جعله نارا قال اتوني افرغ عليه قطرا
Bring me sheets of iron" - until, when he had leveled [them] between the two mountain walls, he said, "Blow [with bellows]," until when he had made it [like] fire, he said, "Bring me, that I may pour over it molten copper."
Mein tum mein aur inn mein mazboot hijab bana deta hun. Mujhay lohay ki chadaren laa do. Yahan tak kay jab inn dono paharon kay darmiyan deewar barabar kerdi to hukum diya kay aag tez jalao ta-waqt-e-kay lohay ki inn chadaron ko bilkul aag ker diyato farmaya meray pass laao iss per pighla hua tanbaa daal doon.
مجھے لوہے کی چادریں لادو ، یہاں تک کہ جب انہوں نے ( درمیانی خلا کو پاٹ کر ) دونوں پہاڑی سروں کو ایک دوسرے سے ملا دیا تو کہا کہ : اب آگ دہکاؤ ، ( ٤٩ ) یہاں تک کہ جب اس ( دیوار ) کو لال انگارا کردیا تو کہا کہ : پگھلا ہوا تانبا لاؤ ، اب میں اس پر انڈیلوں گا ۔
میرے پاس لوہے کے تختے لاؤ ( ف۲۰٤ ) یہاں تک کہ وہ جب دیوار دونوں پہاڑوں کے کناروں سے برابر کردی ، کہا دھونکو ، یہاں تک کہ جب اسے آگ کردیا کہا لاؤ ، میں اس پر گلا ہوا تانبہ انڈیل دوں ،
مجھے لوہے کی چادریں لا کر دو ۔ آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیان خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ ۔ حتیٰ کہ جب ﴿یہ آہنی دیوار﴾ بالکل آگ کی طرح سرخ ہوگئی تو اس نے کہا لاؤ ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا ۔
تم مجھے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے لا دو ، یہاں تک کہ جب اس نے ( وہ لوہے کی دیوار پہاڑوں کی ) دونوں چوٹیوں کے درمیان برابر کر دی تو کہنے لگا: ( اب آگ لگا کر اسے ) دھونکو ، یہاں تک کہ جب اس نے اس ( لوہے ) کو ( دھونک دھونک کر ) آگ بنا ڈالا تو کہنے لگا: میرے پاس لاؤ ( اب ) میں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالوں گا