Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
قَالَ هٰذَا رَحۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّىۡ‌ ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ رَبِّىۡ جَعَلَهٗ دَكَّآءَ‌ ۚ وَكَانَ وَعۡدُ رَبِّىۡ حَقًّا ؕ‏ ﴿98﴾
کہا یہ صرف میرے رب کی مہربانی ہے ہاں جب میرے رب کا وعدہ آئے گا تو اسے زمین بوس کر دے گا بیشک میرے رب کا وعدہ سچا اور حق ہے ۔
قال هذا رحمة من ربي فاذا جاء وعد ربي جعله دكاء و كان وعد ربي حقا
[Dhul-Qarnayn] said, "This is a mercy from my Lord; but when the promise of my Lord comes, He will make it level, and ever is the promise of my Lord true."
Kaha yeh sab meray rab ki meharbani hai haan jab meray rab ka wada aayega to issay zamin boss ker dey ga be-shak meray rab ka wada sacha aur haq hai.
ذوالقرنین نے کہا : یہ میرے رب کی رحمت ہے ( کہ اس نے ایسی دیوار بنانے کی توفیق دی ) پھر میرے رب نے جس وقت کا وعدہ کیا ہے جب وہ وقت آئے گا تو وہ اس ( دیوار ) کو ڈھا کر زمین کے برابر کردے گا ، ( ٥٠ ) اور میرے رب کا وعدہ بالکل سچا ہے ۔
کہا ( ف۲۰۵ ) یہ میرے رب کی رحمت ہے ، پھر جب میرے رب کا وعدہ آئے گا ( ف۲۰٦ ) اسے پاش پاش کردے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے ( ف۲۰۷ )
ذوالقرنین نے کہا یہ میرے رب کی رحمت ہے ۔ مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئے گا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا ، 71 اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے ۔ 72
۔ ( ذوالقرنین نے ) کہا: یہ میرے رب کی جانب سے رحمت ہے ، پھر جب میرے رب کا وعدۂ ( قیامت قریب ) آئے گا تو وہ اس دیوار کو ( گرا کر ) ہموار کردے گا ( دیوار ریزہ ریزہ ہوجائے گی ) ، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :71 یعنی اگرچہ میں نے اپنی حد تک انتہائی مستحکم دیوار تعمیر کی ہے ، مگر یہ لازوال نہیں ہے ۔ جب تک اللہ کی مرضی ہے ، یہ قائم رہے گی ، اور جب وہ وقت آئے گا جو اللہ نے اس کی تباہی کے لیے مقدر کر رکھا ہے تو پھر اس کو پارہ پارہ ہونے سے کوئی چیز نہ بچا سکے گی ۔ وعدے کا وقت ذو معنی لفظ ہے ۔ اس سے مراد اس دیوار کی تباہی کا وقت بھی ہے اور وہ ساعت بھی جو اللہ نے ہر چیز کی موت اور فنا کے لیے مقرر فرما دی ہے ، یعنی قیامت ۔ ( اس دیوار کے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ ہو ضمیمہ نمبر ۔ 2 ) سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :72 یہاں پہنچ کر ذو القرنین کا قصہ ختم ہو جاتا ہے ۔ یہ قصہ اگرچہ کفار مکہ کے امتحانی سوال پر سنایا گیا ہے ، مگر قصۂ اصحاب کہف اور قصۂ موسیٰ و خضر کی طرح اس کو بھی قرآن نے اپنے قاعدے کے مطابق اپنے مدعا کے لیے پوری طرح استعمال کیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ذو القرنین ، جس کی عظمت کا حال تم نے اہل کتاب سے سنا ہے ، محض ایک فاتح ہی نہ تھا ، بلکہ توحید اور آخرت کا قائل تھا ، عدل و انصاف اور فیاضی کے اصولوں پر عامل تھا ، اور تم لوگوں کی طرح کم ظرف نہ تھا کہ ذرا سی سرداری ملی اور سمجھ بیٹھے کہ ہم چومن دیگرے نیست ۔