Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَاِنِّىۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِىَ مِنۡ وَّرَآءِىۡ وَكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا فَهَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙ‏ ﴿5﴾
مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرما ۔
و اني خفت الموالي من وراءي و كانت امراتي عاقرا فهب لي من لدنك وليا
And indeed, I fear the successors after me, and my wife has been barren, so give me from Yourself an heir
Mujhay apney marney kay baad apney qarabat daron ka darr hai meri biwi bhi baanjh hai pus tu mujhay apney pass say waris ata farma.
اور مجھے اپنے بعد اپنے چچازاد بھائیوں کا اندیشہ لگا ہوا ہے ۔ ( ٢ ) اور میری بیوی بانجھ ہے ، لہذا آپ خاص اپنے پاس سے مجھے ایک ایسا وارث عطا کردیجیے ۔
اور مجھے اپنے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے ( ف٦ ) اور میری عورت بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے کوئی ایسا دے ڈال جو میرا کام اٹھائے ( ف۷ )
مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے 3 ، اور میری بیوی بانجھ ہے ۔ تو مجھے اپنے فضل خاص سے ایک وارث عطا کر دے
اور میں اپنے ( رخصت ہوجانے کے ) بعد ( بے دین ) رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں ( کہ وہ دین کی نعمت ضائع نہ کر بیٹھیں ) اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے سو تو مجھے اپنی ( خاص ) بارگاہ سے ایک وارث ( فرزند ) عطا فرما
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :3 مطلب یہ ہے کہ ابیاہ کے خاندان میں میرے بعد کوئی ایسا نظر نہیں آتا جو دینی اور اخلاقی حیثیت سے اس منصب کا اہل ہو جسے میں سنبھالے ہوئے ہوں ۔ آگے جو نسل اٹھتی نظر آ رہی ہے اس کے لچھن بگڑے ہوئے ہیں ۔