Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ حِجَابًا فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا‏ ﴿17﴾
اور ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پھر ہم نے اس کے پاس اپنی روح ( جبرائیل علیہ السلام ) کو بھیجا پس وہ اس کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا ۔
فاتخذت من دونهم حجابا فارسلنا اليها روحنا فتمثل لها بشرا سويا
And she took, in seclusion from them, a screen. Then We sent to her Our Angel, and he represented himself to her as a well-proportioned man.
Aur unn logon ki taraf say parda ker liya phir hum ney uss kay pass apni rooh ( jibraeel alh-e-salam ) ko bheja pus woh uss kay samney poora aadmi bann ker zahir hua.
پھر انہوں نے ان لوگوں کے اور اپنے درمیان ایک پردہ ڈال لیا ۔ ( ٩ ) اس موقع پر ہم نے ان کے پاس اپنی روح ( یعنی ایک فرشتے ) کو بھیجا جو ان کے سامنے ایک مکمل انسان کی شکل میں ظاہر ہوا ۔
تو ان سے ادھر ( ف۲۵ ) ایک پردہ کرلیا ، تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی ( روح الامین ) بھیجا ( ف۲٦ ) وہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کے روپ میں ظاہر ہوا ،
اور پردہ ڈال کر ان سے چھپ بیٹھی تھی ۔ 14 اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو ﴿یعنی فرشتے کو﴾ بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہوگیا ۔
پس انہوں نے ان ( گھر والوں اور لوگوں ) کی طرف سے حجاب اختیار کر لیا ( تاکہ حسنِ مطلق اپنا حجاب اٹھا دے ) ، تو ہم نے ان کی طرف اپنی روح ( یعنی فرشتہ جبرائیل ) کو بھیجا سو ( جبرائیل ) ان کے سامنے مکمل بشری صورت میں ظاہر ہوا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :14 سورہ آل عمران میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ حضرت مریم کی والدہ نے اپنی مانی ہوئی نذر کے مطابق ان کو بیت المقدس میں عبادت کے لیئے بٹھا دیا تھا اور حضرت زکریا نے ان کی حفاظت و کفالت اپنے ذمے لے لی تھی ۔ وہاں یہ ذکر بھی گزر چکا ہے کہ حضرت مریم بیت المقدس کی ایک محراب میں معتکف ہو گئی تھیں ۔ اب یہاں یہ بتایا جا رہا ہے کہ جس میں حضرت مریم معتکف تھیں بیت المقدس سے شرقی حصے میں واقع تھی اور انہوں نے معتکفین کے عام طریقے کے مطابق ایک پردہ لٹکا کر اپنے آپ کو دیکھنے والوں کی نگاہوں سے محفوظ کر لیا تھا ۔ جن لوگوں نے محض بائیبل کی موافقت کی خاطر مکاناً شرقیاً سے مراد لیا ہے انہوں نے غلطی کی ہے ، کیونکہ ناصرہ یروشلم کے شمال میں ہے نہ کہ مشرق میں ۔