Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡ‌ۚ فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ مَّشۡهَدِ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿37﴾
پھر یہ فر قے آپس میں اختلاف کرنے لگے پس کافروں کے لئے ویل ہے ایک بڑے ( سخت ) دن کی حاضری سے ۔
فاختلف الاحزاب من بينهم فويل للذين كفروا من مشهد يوم عظيم
Then the factions differed [concerning Jesus] from among them, so woe to those who disbelieved - from the scene of a tremendous Day.
Phir yeh firqay aapas mein ikhtilaf kerney lagay pus kafiron kay liye “wail” hai aik baray ( sakht ) din ki hazri hai.
پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیا ہے ، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے ، اس دن ان کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے ۔
پھر جماعتیں آپس میں مختلف ہوگئیں ( ف۵٦ ) تو خرابی ہے ، کافروں کے لیے ایک بڑے دن کی حاضری سے ( ف۵۷ )
مگر پھر مختلف گروہ 24 باہم اختلاف کرنے لگے ۔ سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا جبکہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے ۔
پھر ان کے فرقے آپس میں اختلاف کرنے لگے ، پس کافروں کے لئے ( قیامت کے ) بڑے دن کی حاضری سے تباہی ہے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :24 یعنی عیسائیوں کے گروہ ۔