Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَاِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ ‌ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏ ﴿36﴾
میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالٰی ہی ہے ۔ تم سب اسی کی عبادت کرو ، یہی سیدھی راہ ہے ۔
و ان الله ربي و ربكم فاعبدوه هذا صراط مستقيم
[Jesus said], "And indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. That is a straight path."
Mera aur tum sab ka perwerdigar Allah Taalaa hi hai. Tum sab ussi ki ibadat kero yehi seedhi raah hai.
اور ( اے پیغمبر ! لوگوں سے کہہ دو کہ : ) یقینا اللہ میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ، اس لیے اس کی عبادت کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے ۔
اور عیسیٰ نے کہا بیشک اللہ رب ہے میرا اور تمہارا ( ف۵۵ ) تو اس کی بندگی کرو ، یہ راہ سیدھی ہے ،
﴿اور عیسی ( علیہ السلام ) نے کہا تھا کہ﴾ “ اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ، پس تم اس کی بندگی کرو ، یہی سیدھی راہ ہے ۔ “ 23
اور بیشک اللہ میرا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے سو تم اسی کی عبادت کیا کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :23 یہاں عیسائیوں کو بتایا گیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی دعوت بھی وہی تھی جو تمام دوسرے انبیاء علیہم السلام لے کر آئے تھے ۔ انہوں نے اس کے سوا کچھ نہیں سکھایا تھا کہ صرف خداے واحد کی بندگی کی جائے ۔ اب یہ جو تم نے ان کو بندے کے بجائے خدا بنا لیا ہے اور انہیں عبادت میں اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہو ، یہ تمہاری اپنی ایجاد ہے ۔ تمہارے پیشوا کی یہ تعلیم ہرگز نہیں تھی ۔ ( مزید تفصیل کے لیئے ملاحظہ تفہیم القرآن جلد اور عمران ، حاشیہ 68 ، مائدہ ، حاشیہ 100 ۔ 101 ۔ 130 ۔ جلد چہارم الزخرف حواشی 57 ۔ 58 ۔