Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا فَاعۡبُدۡهُ وَاصۡطَبِرۡ لِـعِبَادَتِهٖ‌ؕ هَلۡ تَعۡلَمُ لَهٗ سَمِيًّا‏ ﴿65﴾
آسمانوں کا ، زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب وہی ہے تو اسی کی بندگی کر اور اس کی عبادت پر جم جا ۔ کیا تیرے علم میں اس کا ہم نام ہم پلہ کوئی اور بھی ہے؟
رب السموت و الارض و ما بينهما فاعبده و اصطبر لعبادته هل تعلم له سميا
Lord of the heavens and the earth and whatever is between them - so worship Him and have patience for His worship. Do you know of any similarity to Him?"
Aasmano ka zamin ka aur jo kuch inn kay darmiyan hai sab ka rab wohi hai tu ussi ki bandagi ker aur uss ki ibadat per jamm ja. Kiya teray ilm mein uss ka hum naam hum palla koi aur bhi hai?
وہ آسمانوں اور زمین کا بھی مالک ہے ، اور جو مخلوقات ان کے درمیان ہیں ، ان کا بھی ، لہذا تم اس کی عبادت کرو ، اور اس کی عبادت پر جمے رہو ۔ کیا تمہارے علم میں کوئی اور ہے جو اس جیسی صفات رکھتا ہو؟
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سب کا مالک تو اے پوجو اور اس کی بندگی پر ثابت رہو ، کیا اس کے نام کا دوسرا جانتے ہو ( ف۱۱۲ )
وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان ساری چیزوں کا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں ۔ پس تم اس کی بندگی کرو اور اسی کی بندگی پر ثابت قدم رہو ۔ 40 کیا ہے کوئی ہستی تمہارے علم میں اس کی ہم پایہ؟ 41 ؏ 4
۔ ( وہ ) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دو کے درمیان ہے ( سب ) کا رب ہے پس اس کی عبادت کیجئے اور اس کی عبادت میں ثابت قدم رہئے ، کیا آپ اس کا کوئی ہم نام جانتے ہیں
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :40 یعنی اس کی بندگی کے راستے پر مضبوطی کے ساتھ چلو اور اس راہ میں جو مشکلات اور مصائب بھی پیش آئیں ان کا صبر کے ساتھ مقابلہ کرو ۔ اگر اس کی طرف سے یاد فرمائی اور مدد اور تسلی میں کبھی دیر لگ جایا کرے تو اس پر گھبراؤ نہیں ۔ ایک مطیع فرمان بندے کی طرح ہر حال میں اس کی مشیت پر راضی رہو اور پورے عزم کے ساتھ وہ خدمت انجام دیے چلے جاؤ جو ایک بندے اور رسول کی حیثیت سے تمہارے سپرد کی گئی ہے ۔ سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :41 اصل میں لفظ سمی استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہم نام کے ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ اللہ تو الٰہ ہے ۔ کیا کوئی دوسرا الٰہ بھی تمہارے علم میں ہے؟ اگر نہیں ہے اور تم جانتے ہو کہ نہیں ہے تو پھر تمہارے لیئے اس کے سوا اور راستہ ہی کونسا ہے کہ اس کی بندگی کرو اور اس کے حکم کے بندے بن کر رہو ۔