Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
فَوَرَبِّكَ لَـنَحۡشُرَنَّهُمۡ وَالشَّيٰطِيۡنَ ثُمَّ لَــنُحۡضِرَنَّهُمۡ حَوۡلَ جَهَـنَّمَ جِثِيًّا‌ ۚ‏ ﴿68﴾
تیرے پروردگار کی قسم! ہم انہیں اور شیطانوں کو جمع کر کے ضرور ضرور جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے حاضر کر دیں گے ۔
فوربك لنحشرنهم و الشيطين ثم لنحضرنهم حول جهنم جثيا
So by your Lord, We will surely gather them and the devils; then We will bring them to be present around Hell upon their knees.
Teray perwerdigar ki qasam! Hum unhen aur shetano ko jama ker kay zaroor zaroor jahannum kay ird gird ghutno kay bal giray huye hazir ker den gay.
تو قسم ہے تمہارے پروردگار کی ! ہم ان کو اور ان کے ساتھ سارے شیطانوں کو ضرور اکٹھا کریں گے ، ( ٣٣ ) پھر ان کو دوزخ کے گرد اس طرح لے کر آئیں گے کہ یہ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے ۔
تو تمہارے رب کی قسم ہم انھیں ( ف۱۱۵ ) اور شیطانوں سب کو گھیر لائیں گے ( ف۱۱٦ ) اور انھیں دوزخ کے آس پاس حاضر کریں گے گھٹنوں کے بل گرے ،
تیرے رب کی قسم ، ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی 42 گھیر لائیں گے ، پھر جہنم کے گرد لا کر انھیں گھٹنوں کے بل گرا دیں گے
پس آپ کے رب کی قسم ہم ان کو اور ( جملہ ) شیطانوں کو ( قیامت کے دن ) ضرور جمع کریں گے پھر ہم ان ( سب ) کو جہنم کے گرد ضرور حاضر کر دیں گے اس طرح کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے پڑے ہوں گے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :42 یعنی ان شیاطین کو جن کے یہ چیلے بنے ہوئے ہیں اور جن کے سکھائے پڑھائے میں آ کر انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے ، اس کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں جہاں ہمیں خدا کے سامنے حاضر ہونا اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہو ۔