Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
ثُمَّ لَـنَنۡزِعَنَّ مِنۡ كُلِّ شِيۡعَةٍ اَيُّهُمۡ اَشَدُّ عَلَى الرَّحۡمٰنِ عِتِيًّا‌ ۚ‏ ﴿69﴾
ہم پھر ہر ہر گروہ سے انہیں الگ نکال کھڑا کریں گے جو اللہ رحمٰن سے بہت اکڑے اکڑے پھرتے تھے ۔
ثم لننزعن من كل شيعة ايهم اشد على الرحمن عتيا
Then We will surely extract from every sect those of them who were worst against the Most Merciful in insolence.
Hum phir her her giroh say unhen alag nikal khara keren gay jo Allah rehman say boht akray akray phirtay thay.
پھر ان کے ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو کھیچ نکالیں گے جو خدائے رحمن کے ساتھ سرکشی کرنے میں زیادہ سخت تھے ۔
پھر ہم ( ف۱۱۷ ) ہر گروہ سے نکالیں گے جو ان میں رحمن پر سب سے زیادہ بےباک ہوگا ( ف۱۱۸ )
پھر ہر گروہ میں سے ہر اس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا ، 43
پھر ہم ہر گروہ سے ایسے شخص کو ضرور چن کر نکال لیں گے جو ان میں سے ( خدائے ) رحمان پر سب سے زیادہ نافرمان و سرکش ہوگا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :43 یعنی ہر باغی گروہ کا لیڈر ۔