Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
ثُمَّ نُـنَجِّى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِيۡنَ فِيۡهَا جِثِيًّا‏ ﴿72﴾
پھر ہم پرہیزگاروں کو تو بچا لیں گے اور نافرمانوں کو اسی میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے ۔
ثم ننجي الذين اتقوا و نذر الظلمين فيها جثيا
Then We will save those who feared Allah and leave the wrongdoers within it, on their knees.
Phir hum perhezgaron ko to bacha len gay aur na-farmano ko ussi mein ghutno kay bal gira hua chor den gay.
پھر جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے ، انہیں تو ہم نجات دے دیں گے ، اور جو ظالم ہیں ، انہیں اس حالت میں چھوڑ دیں گے کہ وہ اس ( دوزخ میں ) گھٹنوں کے بل پڑے ہوں گے ۔
پھر ہم ڈر والوں کو بچالیں گے ( ف۱۲۱ ) اور ظالموں کو اس میں چھوڑ دیں گے گھٹنوں کے بل گرے ،
پھر ہم ان لوگوں کو بچا لیں گے جو ﴿دنیا میں﴾ متقی تھے اور ظالموں کو اسی میں گرا ہوا چھوڑ دیں گے ۔
پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دے دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے