Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
كَلَّا ‌ ؕ سَنَكۡتُبُ مَا يَقُوۡلُ وَنَمُدُّ لَهٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ۙ‏ ﴿79﴾
ہرگز نہیں ، یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم سے ضرور لکھ لیں گے ، اور اس کے لئے عذاب بڑھائے چلے جائیں گے ۔
كلا سنكتب ما يقول و نمد له من العذاب مدا
No! We will record what he says and extend for him from the punishment extensively.
Hergiz nahi yeh jo bhi keh raha hai hum ussay zaroor likh len gay aur uss kay liye azab barhaye chalay jayen gay.
ہرگز نہیں ! جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ہم اسے بھی لکھ رکھیں گے ، اور اس کے عذاب میں اور اضافہ کردیں گے ۔
ہرگز نہیں ( ف۱۳۵ ) اب ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور اسے خوب لمبا عذاب دیں گے ،
ہرگز نہیں ، جو کچھ یہ بکتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے 48 اور اس کے لیے سزا میں اور زیادہ اضافہ کریں گے ۔
ہرگز نہیں! اب ہم وہ سب کچھ لکھتے رہیں گے جو وہ کہتا ہے اور اس کے لئے عذاب ( پر عذاب ) خوب بڑھاتے چلے جائیں گے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :48 یعنی اس کے جرائم کے ریکارڈ میں اس کا یہ کلمہ غرور بھی شامل کر لیا جائے گا اور اس کا مزا بھی اسے چکھنا پڑے گا ۔