Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
كَلَّا‌ ؕ سَيَكۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا‏ ﴿82﴾
لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔ وہ تو ان کی پوجا سے منکر ہوجائیں گے اور الٹے ان کے دشمن بن جائیں گے ۔
كلا سيكفرون بعبادتهم و يكونون عليهم ضدا
No! Those "gods" will deny their worship of them and will be against them opponents [on the Day of Judgement].
Lekin aisa hergiz hona nahi. Woh to inn ki pooja say munkir honjayen gay aur ultay inn kay dushman bann jayen gay.
یہ سب غلط بات ہے ! وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کردیں گے ، اور الٹے ان کے مخالف ہوجائیں گے ۔
ہرگز نہیں ( ف۱٤۰ ) کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ( ف۱٤۱ ) ان کی بندگی سے منکر ہوں گے اور ان کے مخالفت ہوجائیں گے ( ف۱٤۲ )
وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے 50 اور الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے ۔ ؏ 5
ہرگز ( ایسا ) نہیں ہے ، عنقریب وہ ( معبودانِ باطلہ خود ) ان کی پرستش کا انکار کر دیں گے اور ان کے دشمن ہوجائیں گے
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :50 یعنی وہ کہیں گے کہ نہ ہم نے کبھی ان سے کہا تھا ہماری عبادت کرو ، اور نہ ہمیں یہ خبر تھی کہ یہ احمق لوگ ہماری عبادت کر رہے ہیں ۔